ہزارہ موٹر وے پرتعمیراتی کام رواں سال کے آخر تک اسے مکمل کرلیا جائے گا

جمعرات 21 جون 2018 13:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ہزارہ موٹر وے پرتعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شاہراہوں کے قومی ادارے کے حکام کے مطابق برہان سے شاہ مقصود تک موٹر وے کا ایک حصہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ شاہ مقصود سے حویلیاں تک کا حصہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔60کلومیٹر طویل سڑک کے اس منصوبے پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی اوراس منصوبے کی تکمیل سے علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی اوراس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیرکیا جارہا ہے۔