سرگودھا میں 3میاں بیوی اور ایک جوڑے کے ساتھ ان کا بیٹا بھی امیدوار بن گئے

جمعرات جون 13:06

سرگودھا میں 3میاں بیوی اور ایک جوڑے کے ساتھ ان کا بیٹا بھی امیدوار بن ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سرگودھا میں 3میاں بیوی اور ایک جوڑے کے ساتھ ان کا بیٹا بھی امیدوار بن گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر قصر سلطان کے سربراہ سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ حلقہ این اے 91سے ان کی اہلیہ سابق چئیر پرسن ضلع کونسل سرگودھا تنزیلہ عامر چیمہ حلقہ این اے 91 اور حلقہ پی پی75 سے جبکہ ان کا صاحبزادہ منیب سلطان چیمہ حلقہ این اے 91 اور پی پی 75 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اسی طرح سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید اور ان کی اہلیہ ارم حامد امیدوار ہیں۔

اسی طرح اعجاز شیرازی اور ان کی اہلیہ عابدہ اعجاز حلقہ پی پی 73 سے امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments