سرگودھا کے قصبہ ساہیوال میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 13:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سرگودھا کے قصبہ ساہیوال میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے ساہیوال کے محلہ وزیر پور کا محمد ارشاد گھر سے منڈی قصائیاں جا رہا تھا کہ اس کی ایک شخص سے تلخ کلامی ہوئی جس نے محمد ارشد پر گولی چلا دی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :