پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوامی خدمت کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا

جمعرات 21 جون 2018 13:06

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوامی خدمت کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا اقوام متحدہ کے زیراہتمام اس دن کے منانے کا مقصد عوامی خدمت کی بنیاد پر جمہوریت اور کامیاب اسلوب حکمرانی قائم کرنے کا اعتراف ہے اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں این جی اوز اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا-