صحافتی فورم کا دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافی یونین کے قیام کا فیصلہ

جمعرات 21 جون 2018 13:19

صحافتی  فورم  کا دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافی یونین کے قیام کا فیصلہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافتی فورم نے بیلٹ اینڈ روڈ نامی صحافتی تنظیم کے سیکریٹریٹ اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافتی یونین کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافتی تنظیم کا فورم بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ شرکا نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافتی تنظیم کے تحت تعاون کے نظام اور دیگر عملی نوعیت کے تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مذکورہ فورم میں چینی صحافتی ایسوسی ایشن کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ نامی صحافتی تنظیم کے ایک سیکریٹریٹ اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت صحافتی یونین کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ دنیا کے سینتالیس ممالک اور ریجنز سے آنے والے تقریبا سو صحافیوں اور میڈیا کے ا داروں کے نمائندوں نے مذکورہ فورم میں شرکت کی ۔ فورم میں صحافتی تعاون اور تبادلوں کے نئے طریقہ کار پر بحث کے بعد دی بیلٹ اینڈ روڈ صحافتی تنظیم کے حوالے سے تعاون کے اتفاق رائے کی منظوری دی گئی ۔ فورم کے دوران چینی صحافتی ایسوسی ایشن نے بیس سے زائد ممالک اور ریجنز کی صحافتی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔

متعلقہ عنوان :