کامیڈین کنگ نسیم وکی کے ڈرامہ ’’عاشق نکلا رنگ باز ‘‘کی کامیابی پرفنکاروں نے کیک کاٹا

جمعرات 21 جون 2018 13:19

کامیڈین کنگ نسیم وکی کے ڈرامہ ’’عاشق نکلا رنگ باز ‘‘کی کامیابی پرفنکاروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) کامیڈین کنگ نسیم وکی کے ڈرامہ ’’عاشق نکلا رنگ باز ‘‘کی کامیابی پرفنکاروں نے کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تماثیل تھیٹر میں جاری مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ میں نسیم وکی کے ساتھ ساتھ ناصر چینوٹی ‘مہک نور ‘نگار چوہدری ‘فیروز علی اور حسنہ بھٹی سمیت دیگر فنکار بھی پر فارم کر رہے ہیں اور ڈرامے کی بھر پورکامیابی کی خوشی میں چیئر مین تماثیل تھیٹر قیصر ثنائ اللہ خان کی سر براہی میں شوبز فنکاروں نے کیک کاٹا اور ڈرامے کی کامیابی پر بھر پور جشن بھی منایا۔

متعلقہ عنوان :