راج کمار رائو فلم’’امالی‘‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعرات جون 13:42

راج کمار رائو فلم’’امالی‘‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو ہدایتکار انوراگ باسو کی نئی فلم’’’’امالی‘‘ میں اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت 8سال کے بعد ہدایتکار انوراگ باسو کی نئی فلم ’’امالی ‘‘ میں دکھائی دیں گی جبکہ ان کے ساتھ اداکار راج کمار رائو مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی عکسبندی رواں سال نومبر میں شروع کی جائے گی جبکہ یہ فلم اداکار راج کمار رائو کی انوراگ باسو کے ساتھ پہلی فلم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :