فلم ’’جینیئس ‘‘ کا ٹیزر جاری

جمعرات 21 جون 2018 13:44

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’جینیئس ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار انیل شرما کی فلم ’’جینیئس ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس کے آغاز میں فلیش بیک میں 2001ء میں بننے والی فلم ’’غدر‘‘) میں چائلڈ آرٹسٹ اتکرش شرما اور ان کے مکالمے سنائے اور دکھائے گئے ہیںجو اب بڑے ہو گئے اور کالج میں پڑھتے ہیں جس کے بعد اداکار نواز الدین صدیقی کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے، یہ فلم ہدایتکار انیل شرماکے بیٹے اتکرش شرما کی پہلی فلم ہو گی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ایشیتا چوہان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 24اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :