حکومت پنجاب کی بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کوگندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پر فوری مچھر و مکھی مار سپرے کی ہدائت

جمعرات جون 13:44

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) حکومت پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام علاقوں میں بالعموم اوربعض مقامات پر گندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پر فوری طور پرمچھر و مکھی مار سپرے کرنے کی ہدائت کی ہے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹر ز ہیلتھ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز، ضلع کونسلز ، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز کے نام جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ اس ضمن میں خصوصی سپرے مہم شروع کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام جوہڑوں، فلتھ ڈپوئوں یا ایسے مقامات جہاں مچھر ، مکھی یا دیگر کیڑے مکوڑے و جراثیم پیدا ہونے اور متعدی امراض کے پھیلائو کا خطرہ ہے وہاں سپرے مہم کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتا یا کہ محکمہ صحت و بلدیات کے افسران کو سختی سے ہدائت کی گئی ہے کہ سپرے کیلئے مؤثر دوا استعمال کی جائے تاکہ ا سکے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں ۔ انہوںنے بتا یا کہ تمام افسران پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :