حکومت پنجاب نے ایک سال کے اندر ہر محنت کش کو سوشل سکیورٹی کارڈ کا اجراء یقینی بنانے کا اعلان کردیا

جمعرات 21 جون 2018 13:45

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) حکومت پنجاب نے ایک سال کے اندر اندر اجرتوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہر محنت کش کو سوشل سکیورٹی کارڈ کا اجراء یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ آجر اور اجیر کے مابین خوشگوار تعلقات میں ہی صنعتی ترقی کا راز مضمر ہے لہٰذ ا ایسے ماحول کو پروان چڑھایا جائے گا جس سے صنعتوں کا پہیہ بھی چلتا اور محنت کشوں کو روز گار و ان کا حق بھی ملتا رہے۔

(جاری ہے)

محکمہ محنت کے ذرائع نے کہاکہ تین ماہ کے اندر مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراء کے تناسب میں واضح بہتری آئے گی ۔ انہوں نے مزدور رہنمائوں کے مثبت رویوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں باہمی تعاون قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدور طبقے کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور کے ذہین بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی ‘ میرج و ڈیتھ گرانٹ کی بروقت ادائیگی کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے قائم سکولوں میں ڈبل شفٹ کا اجراء کیاجارہا ہے اور جلد ہی نئے سکول بھی قائم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :