محکمہ زراعت کے افسران نے صوبہ بھر میں پیسٹ سکائوٹنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی فصلوں کامعائنہ شروع کردیا

جمعرات جون 13:45

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور تربیت یافتہ ٹیموں کے اہلکاروں نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں پیسٹ سکائوٹنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی فصلوں کامعائنہ شروع کردیا ہے اور مذکورہ ماہرین دور دراز علاقوں میں جا کر کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کی کپاس کی فصلات کو چیک کر رہے ہیں جبکہ ہاٹ سپاٹ آنے پر متعلقہ کسانوں سے مل کر منظور شدہ زرعی ادویات استعمال کرکے نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول بھی کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد کے 809 دیہاتوں میں بھی پیسٹ سکائوٹنگ پروگرام زور و شور سے جاری ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کیلئے قائم کئے گئے مشاورتی سنٹرز کے قیام کے بھی مفید نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :