پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 جون 2018 13:45

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروںکو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پچھیتی کاشت میں تاخیر سے گریزکریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ وسط جولائی تک کاشت کی صورت میں پیٹھاکدو کاپھل اکتوبر میں پک کر تیار ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ فصل کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرازمین کاانتخاب بہترین نتائج کا حامل ہو سکتاہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت کے وقت کھیت میں د و سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں اور پٹڑیاں بنانے کیلئے 1/4 میٹر پر نشان لگائیں اور نشانوں کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر کے فاصلے پر 3بوری سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ ملاکر بکھیر دیں اور پٹڑیاں بنالیں ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار ایک ایکڑ کھیت کیلئے ایک کلوگرام بیج کو پٹڑیوں کے دونوں کناروں پر ایک ایک میٹرکے فاصلے پر بوئیں۔

متعلقہ عنوان :