توقع ہے چین کے پاس جلد ہی طیارہ بردار جہازوں کی تعداد تین ہو جائیگی،فوجی ماہر

جمعرات 21 جون 2018 13:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چائنہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن(سی ایس آئی سی)کی طرف سے گذشتہ روز ایک تصویر جس میں تین طیارہ بردار جہاز دکھائے گئے ہیں منظر عام پر آنے کے بعد فوجی ماہر سونگ جونگ پینگ نے کہا توقع ہے کہ چین کے پاس طیارہ بردار تعداد جلد تین ہو جائیگی، انہوں نے چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ تصویر میں دکھایا جانے والا تیسرا طیارہ بردار جہاز چین کا اصل طیارہ بردار جہازلیائو ننگ ہو سکتا ہے جو کہ پہلے ملکی طور پر بنائے جانے والے طیارہ بردار جہاز کے ساتھ نئے بنانے گئے طیارہ بردار جہاز کی ہو سکتی ہے اس تصویر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ان تین طیارہ بردارجہازوں میں سے تین الیکٹرومیگنٹک ائیر کرافٹ لانچ سسٹم سے لیس ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ تیز رفتاری سے چھوڑنے کی صلاحتیوں اعلیٰ فریکینسی کے ساتھ پرواز کرنے اور فوری جواب دینے کی صلاحیت کا مظہر ہے جہاز کے عشرے پر بہت بڑے’’جزیرے‘‘ یا کمانڈ سنٹر سے پتہ چلتا ہے کہ جنگی جہاز جوہری توانائی سے چلنے کے بجائے روایتی توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار جہاز ہے تاہم سونگ نے کہا کہ عوامی سپاہ آزادی کے’’غیر تحریری قوانین ‘‘کے مطابق جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار جہاز الیکٹرومیگنیٹک لانچ کیٹاپلٹس کے بے نقاب ہونے کے بعدغالباً پہلے ہی زیرتعمیر ہے۔

متعلقہ عنوان :