فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا گانا ’’روبے روبے ‘‘ ریلیز

جمعرات 21 جون 2018 13:51

فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا گانا ’’روبے روبے ‘‘ ریلیز
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا گانا ’’روبی روبی ‘‘('Ruby Ruby') ریلیزکر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا 4منٹ اور 45سیکنڈ کے دورانیے نیا گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جسے گلوکار ششوت سنگھ اور پوروی کوتیش نے گایا، بول ارشاد کامل اور کمپوز اے آر رحمان نے کیا ہے جبکہ ہدایتکار نے گانے کے پوسٹر کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور نے گٹار پکڑ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، پریش راول، بومن ایرانی اور دگر شامل ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔