ترکی فوج کی دہشت گردوں پر کاری ضرب،

12جنگجو جہنم واصل،پناہگاہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ

جمعرات جون 13:58

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ترکی فوج کی شمالی عراق میں کی گئی کارروئیوں میں 12کرد جنگجو ہلاک ہو گئے، پناہگاہیں اور باغیوں کے اسلحہ ڈپو تباہ کر دئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی فوج کی جانب سے شمالی عراق کے علاقوں افاشین، باسیان اور سینات ھافتانین میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 12کرد جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترک فوج کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی عراق میں کرد دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہوں اور ان کے اسلحہ کے ذخائر کو تباہ کردیا گیا۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں ترکی کی جانب سے شمالی عراق کے علاقے قندیل میں کرد جنگجوں اور کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے۔