علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیموں کو ترکی پر حملہ کی اجازت نہیں دیں گے،عراق

نہ ہی قانونی طور پر عراقی سیکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی فوجی طاقت کو برداشت کیا جائے گا، حیدر العبادی

جمعرات جون 13:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ہم علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیموں کو ترکی پر حملہ کی اجازت نہیں دیں گے،نہ ہی قانونی طور پر عراقی سیکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی فوجی طاقت کو برداشت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ہم، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم کو ترکی پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دارالحکومت بغداد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں حیدر العبادی سے ترک مسلح افواج کے قندیل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن کے بارے میں سوال کیا گیا۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو PKK یا کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظیم کو ترکی پر حملہ کرنے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی قانونی طور پر عراق کی سلامتی فورسز کے علاوہ کسی فوجی ساخت کو ملک میں رہنے کی اجازت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :