نائیجیریا، بوکو حرام بم حملہ، 9فوجی جاں بحق، 2زخمی

جوابی کارروائی میں بوکو حرام تنظیم کے متعدد ارکان ہلاک ہو گئے،حکام

جمعرات 21 جون 2018 13:58

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) نائجیریا میں بو کو حرام کے بم حملے میں 9فوجی لقمہ اجل بن گئے اور 2زخمی ہو گئے،جوابی کارروائی میں بوکو حرام تنظیم کے متعدد ارکان ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوکو حرام نے بورنو صوبے سے منسلک گاجی رام علاقے میں سیکورٹی قوتوں پر بم حملے میں 9 فوجی ہلاک جبکہ دو 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے بم حملے میں 9 فوجی لقمہ اجل بن گئے۔

قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق بوکو حرام نے بورنو صوبے سے منسلک گاجی رام علاقے میں سیکورٹی قوتوں پر بم حملے میں 9 فوجی ہلاک جبکہ دو 2 زخمی ہو گئے ہیں۔اس حملے کے بعدفوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں تنظیم کے متعدد ارکان مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بوکو حرام بورنو صوبے میں وسیع پیمانے پر دہشت گرد کاروائیاں کرتی رہتی ہے۔ صرف عید الفطر کے دوران حملوں میں 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :