تھانہ چڑہوئی کی حدود میں نوجوان کے بال کا ٹنے اور برہنہ کر کے ویڈیو بنانے والوں کے خلاف مقد مہ درج‘ ایک ملزم گرفتار

جمعرات 21 جون 2018 14:02

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) تھانہ چڑہوئی کی حدود میں نوجوان کے بال کا ٹنے اور برہنہ کر کے ویڈیو بنانے والوں کے خلاف مقد مہ درج ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع موبائیل اور قینچی برآمد تفصیلات کے مطابق محمد منیب ولد فرید ساکن شی کس نے تھانہ پولیس چرہوئی کو بتایا کے سائل کے والد نے کہا کے بکریاں گم ہو گئی ہیں جنگل سے ڈھونڈ کر لے آئو جس پرسائل اپنے گھر کے قریب جنگل میں بکریاں تلاش کرنے کے لیے گیا تقریبا دو بجے کے قریب سائل بکریاں تلاش کر رہاتھا کے اس دوران ملزمان شہپال،بلال،اسلم،ندیم، لیاقت،ایوب ،تاج،نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی تو میں نے بھاگنا شروع کر دیا اس دوران شہپال نے دوڑ کر مجھے پکڑ لیا اورمار پیٹ کرتے ہوئے چوہدری لعل کے گھر لے جا کر ملزمان ندیم اور لیاقت نے قینچی کے ساتھ پہلے مونچوں اور آبرو اور سر کے بال کاٹے اور ندیم نے میرے گلے میں جوتوں کا ہار اور و یڈیو بناتے رہے اور پھر مجھے کمرہ کے اندر لے گئے اور میری قمیض اور بنیان اتاروا دی اور اوزار بند توڑ کر ہاتھ بند دئیے اور باہر سے کنڈی لگا کر والد کو بلا یا جس پر میرے والد نے ان سے چھڑوا کر گھر لے گئے پولیس نے سائل کے بیان کی روشنی میں ملزمان کے خلافAPC/34/501/504/352/355/342/337Vکے تحت مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ راجہ صداقت نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے ندیم ولد اسلم کے گھر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہی-

متعلقہ عنوان :