افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان کی دو کارروائیوں میں 8 پولیس اہلکار ہلاک

جمعرات 21 جون 2018 14:02

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان کی دو کارروائیوں میں 8 پولیس اہلکار مارے گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کے مطابق طالبان نے جمعرات کی صبح دو سکیورٹی پوسٹس پر حملہ کیا اس حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حملے کے بعد گئی گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران 7 حملہ آور بھی مار ے گئے۔

دریں اثنا شمالی صوبے بغلان میں پولیس ترجمان زبیح اللہ شجاع کے مطابق طالبان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے کئی اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے اور عید الفطر کے موقع پر 3 دن کی جنگ بندی کے بعد افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔