گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل سابق پاکستانی سفیر جمشید مارکر انتقال کرگئے

جمشید مارکر کے سوگواران میں ایک بیٹی اور اہلیہ شامل، ان کی آخری رسومات پارسی عبادت گاہ محمودآباد میں ادا کی جائیں گی

جمعرات 21 جون 2018 14:10

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل سابق پاکستانی سفیر جمشید مارکر انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان کے سابق سفارتکار جمشید مارکر انتقال کرگئے‘ جمشید مارکر سب سے زیادہ ملکوں میں سفیر رہنے کا اعزاز رکھتے تھے‘ طویل مدت تک سفیر رہنے پر جمشید مارکر کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔ جمعرات کو خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

جمشید مارکر کو دنیا میں طویل ترین مدت تک سفیر رہنے کا اعزاز بھی حاصل تھا طویل مدت تک سفیر رہنے پر جمشید مارکر کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔ جمشید مارکر سب سے زیادہ ملکوں میں سفیر رہنے کا اعزاز رکھتے تھے۔ جمشید مارکر کو فرانسیسی‘ جرمن اور روسی زبان بولنے پر بھی عبور تھا۔ جمشید مارکر نے خاموش سفارت کاری کے عنوان سمیت تین کتابیں لکھیں۔