گلوکار علی ظفر ہالی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سرگرم

جمعرات جون 14:13

گلوکار علی ظفر ہالی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سرگرم
لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) نامور گلوکار و اداکار اور فلمساز علی ظفر لالی وڈ و بالی وڈ فتح کرنے کے بعد ہالی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،آئندہ ان کی ذاتی اردو فلم ‘‘طیفا ان ٹربل‘‘ ریلیز ہو رہی ہے،اس کے علاوہ وہ اپنے نئے گانوں کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ معذور بچوں کے حوالے سے بنائی گئی اپنی این جی او کو بھی پروموٹ کرنے میں مصروف ہیں،علی ظفر نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کی دعائوں سے منسوب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ خدا کی طرف سے دی گئی نصیحتوں کا ہر دم شکر ادا کر تا رہتا ہوں اور زندگی نظم و ضبط سے گزارتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :