جنرل الیکشن 2018 کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے چار مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل
جمعرات 21 جون 2018 14:13
(جاری ہے)
یہ تفصیلات جنرل الیکشن 2018ء کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئیں جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید بلال حیدر نے کی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اللہ وسایا اور ضلع کے چاروں صوبائی حلقوں کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرسید بلال حیدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کے عین مطابق ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا اور اس ضمن میںروزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران ہر مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے چاروں صوبائی حلقوں کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں مجموعی طور پر آٹھ افسران پر مشتمل ہیں جن میں حلقہ پی پی ۔89 کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل کلورکوٹ اور ایکسئین ہائی ویز بھکر ،پی پی ۔90 کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل دریا خان اور ایکسئین اری گیشن بھکر،پی پی ۔91 کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک منکیرہ اور ایکسئین بلڈنگز بھکرجبکہ پی پی ۔ 92کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل بھکر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بھکر شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.