سرگودھا کے قصبہ شاہ پور کے علاقہ میں خاندانی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف نوجوان کو قتل کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سرگودھا کے قصبہ شاہ پور کے علاقہ میں خاندانی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف نوجوان کو قتل کر دیا گیا اور فرار ہوگئے .ذرائع کے مطابق موضع منگوال کے بھٹی اور راجپورت افراد میں خاندانی رنجش چلی ارہی تھی جس میں راجپورٹ پارٹی کا نوجوان محمد ابوبکر کہیں جا رہا تھا کہ عبداللہ کالونی کالج کے قریب موٹر سائیکل پر سوار فخر عباس وغیرہ نے فائرنگ کر کی28 سالہ نوجوان محمد ابوبکر کو قتل کر دیا اور فراد ہو گے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ملزمان فخر عباس،ارسلان،قطب دین بتلائی جا رہے ہیں۔پولیس مصروف کاروائی ہے اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :