پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی

جمعرات 21 جون 2018 14:44

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) :محکمہ داخلہ پنجاب نے یونیورسٹی آف پنجاب کے زیر اہتمام ایم ای/ایم ایس سی پارٹ سیکنڈ اور بی کام پارٹ فرسٹ وسیکنڈ سالانہ امتحانات 2018ء کے انعقاد کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت دیگر مختلف اضلاع میں قائم امتحانی مراکز کی سوگز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق امتحانی مراکز میں کتب،گائیڈز،حل شدہ پرچے،ڈیجیٹل ڈائریاں،موبائل فونز اور اسلحہ وغیرہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :