ْفیصل آباد آرٹ کونسل کے زیراہتمام گلوکاروں ومزاحیہ فنکاروں کے ساتھ عید ملن شو کل ہو گا

جمعرات 21 جون 2018 14:56

فیصل آباد۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیراہتمام گلوکاروں ومزاحیہ فنکاروں کے ساتھ عید ملن شو کل جمعہ 22جون کونصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے بتایا کہ شو میں مقامی گلوکاروں کے علاوہ شازیہ پراچہ،زرینہ پراچہ،نامورگلوکارعدیل برقی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ شو رات 8بجے شروع ہوگا جس کا مقصد شہریوں کو تفریح کی سہولت کے ساتھ ساتھ مقامی ومہمان فنکاروں کی پذیرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :