غیر قانونی مہاجرین سے بچوں کی علیحدگی کے فیصلہ پر ٹرمپ کا یو ٹرن،ایگزیکٹو آرڈر جاری

بچوں کو والدین سے جدا کرنا مشکل اور دکھ بھرا فیصلہ تھا،رحمدلی کیوجہ سے فیصلہ واپس لیا، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 21 جون 2018 14:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی مہاجرین سے بچوں کی علیحدگی کے فیصلہ پر یو ٹرن لے لیا،بچوں کی علیحدگی کی امریکی پالیسی کو ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا، بچوں کو والدین سے جدا کرنا مشکل اور دکھ بھرا فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امریکی پالیسی کو ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت غیر قانونی مہاجرین سے ان کے بچوں کو علیحدہ کیا جا رہا تھا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں دیکھ سکتے کہ بچوں کو والدین سے جدا کیا جائے۔ ان کے بقول ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ مشکل تھا لیکن یہ رحمدلی کے تقاضے کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے غیرقانونی مہاجرین کے خلاف سخت پالیسی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ تارکین وطن خاندانوں سے بچوں کی جبری علیحدگی کی اس امریکی پالیسی کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :