نیوزی لینڈ، خاتون وزیر اعظم کے ہاں بچے کی ولادت

آرڈرن دوسری وزیراعظم ہیں جو اس منصب پر براجمان ہوتے ہوئے زچگی کے عمل سے گزریں

جمعرات 21 جون 2018 15:05

نیوزی لینڈ، خاتون وزیر اعظم کے ہاں بچے کی ولادت
ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسینڈا آرڈرن کے ہاں بچے پیدائش ہو گئی، آرڈرن دوسری وزیراعظم ہیں جو اس منصب پر براجمان ہوتے ہوئے زچگی کے عمل سے گزریں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جاسینڈا آرڈرن نے جمعرات اکیس جون کو ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں آج صبح اپنے پہلے بچے کی ولادت کے سلسلے میں ملک کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ان کے بچے کی پیدائش کی متوقع تاریخ سترہ جون تھی لیکن اس میں چار دن کی تاخیر ہو گئی تھی۔ آرڈرن دوسری وزیراعظم ہیں جو اس منصب پر براجمان ہوتے ہوئے زچگی کے عمل سے گزریں ۔ ان سے قبل پاکستان کی مقتول سیاستدان بے نظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم سن 1990 میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔