پرویز رشید نے چوہدری نثار پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

منتظر ہیں کہ چوہدری نثار فنڈ کے نام پر لیے گئے 5ارب کا قرض کب اتاریں گے،چوہدری نثار ماضی میں بھی نواز شریف کا ساتھ چھوڑ گئے تھے، ن لیگی رہنما پرویز رشید کی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات جون 14:48

پرویز رشید نے چوہدری نثار پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21جون 2018ء ) ::پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما چوہدری نثار کو اپنا نہیں سمجھتے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا ایک پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ جب چوہدری نثار کو معلوم ہو گیا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تو چوہدری نثار نواز شریف کو چھوڑ کر انہیں مائنس کرنے والوں کے ساتھ مل گئے۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے ماضی میں بھی نواز شریف کو تنہا چھوڑ دیا تھا۔جب نواز شریف پر مشکل وقت آیا تو چوہدری نثار بھاگ گئے۔اور اب چوہدری نثار زہر اگل رہے ہیں۔۔چوہدری نثار نے جو5 ارب کے فنڈز لیے تھے ہم منتظر ہیں کہ وہ قرض کب اتاریں گے۔۔موٹروے کے معاملے میں بھی چوہدری نثار نے من مانی کی۔

(جاری ہے)

ن لیگی ارکان بھی چوہدری نثار کو اپنا ساتھی نہیں سمجھتے۔

سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور چوہدری نثار بارہا کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر چکے ہیں۔یاد رہے چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار اب مسلم لیگ ن سے ناراض ہو گئے اور انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔تاہم چوہدری نثار نے ابھی تک ن لیگ چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی ن لیگ نے انہیں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تا ہم دونوں کی طرف سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔