شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض، صدر (ن) لیگ حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار
حمزہ شہباز کے نام 155 کنال اراضی ، کوئی ذاتی گاڑی نہیں، خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی کل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
جمعرات 21 جون 2018 15:12
(جاری ہے)
ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں، شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابقسابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی جب کہ بینک اکاونٹس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے مری ہال روڈ پر ایک کنال 9 مرلے کے گھر کی قیمت 34 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ اسی مقام پر ایک بنگلہ نمبر 54 سی کی قیمت 27 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے شیخوپورہ میں 88 کنال زمین والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کی جب کہ لاہور میں 568 کنال پر الگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کیں۔ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ 61 لاکھ روپے ظاہر کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیرز بھی ظاہر کئے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کاغذات میں بیان کی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جب کہ لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی، کزن سے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے قرض لے رکھا ہے ، ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیقکے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔ ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں خواجہ سعد رفیق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جب کہ انہوں نے لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی۔دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے کزن سے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا ہے جب کہ انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3 کروڑ 46 لاکھ روپے ظاہر، سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے۔دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 25 لاکھ روپے کا فرنیچر، بینک اکا ئو نٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ظاہر کیے۔سابق وزیر ریلوے نے اپنے حلف نامے میں دو بیویاں، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، سعدرفیق کی ایک اہلیہ کا نام غزالہ اور دوسری کا نام شفق حرا ہے۔دستاویز کے مطابق سعد رفیق نے 2015 میں 2 کروڑ 26 لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ 2016 میں 2 کروڑ 99 لاکھ آمدن پر 39 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔اسی طرح 2017 میں 3 کروڑ 89 لاکھ روپے آمدن پر 52 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.