پنجاب حکومت نے تعلیمی بورڈزکے 8چیئرمین کوہٹادیا،نوٹیفکیشن جاری

تعلیمی بورڈز میں راولپنڈی، گوجرانوالہ ،ملتان ،ساہیوال، ڈی جی خان اور سرگودھا شامل

جمعرات جون 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پنجاب حکومت نے تعلیمی بورڈزکے 8چیئرمین کوعہدوں سے ہٹا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا،تعلیمی بورڈز میں راولپنڈی، گوجرانوالہ ،،ملتان ،ساہیوال، ڈی جی خان اور سرگودھا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر کیپٹن (ر)سیف انجم کو دیدیا گیا جبکہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈکااضافی چارج کمشنراسد اللہ فیض اور ملتان تعلیمی بورڈ کااضافی چارج کمشنر ندیم ارشاد کیانی کو دیدیا گیا۔

اسی طرح ڈی جی خان تعلیمی بورڈ کااضافی چارج کمشنررانا گلزاراحمد اور ساہیوال تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے حوالے کر دیا گیا جبکہ سرگودھاتعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر محمد ظفر اقبال کو دیا گیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :