میاںانجم نثار کی صوبائی وزیر صنعت و معدنیات،نعمان کبیروزیر ٹرانسپورٹ تعیناتی سے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے‘شفیق اے نقی

صنعتکاروں کی نگران کابینہ میں شرکت سے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،صنعتی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،صنعتکاروں کے مسائل احسن طریقہ سے حل ہونگے ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

جمعرات جون 15:12

میاںانجم نثار کی صوبائی وزیر صنعت و معدنیات،نعمان کبیروزیر ٹرانسپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا ہے کہ لاہور چیمبرز آف کامرس کے سابق صدر میاں انجم نثار کو صوبائی وزیر صنعت و معدنیات،اور نعمان کبیر سابق چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی وزیر ٹرانسپورٹ تعیناتی سے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ،صنعتی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے صنعتکاربرادری سے تعلق رکھنے والے والے سینئر افراد کی بطور نگران وزیر تعیناتی سے صنعتکاروں کے مسائل احسن طریقہ سے حل ہونگے اور ان کے مسائل بروقت حل ہونے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ وزارت صنعت معدنیات ایک اہم وزارت ہے اور میاں انجم نثار بطور صنعتکار اس شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں صوبے کی معیشت کا دارومدار صنعتی شعبہ پر ہی ہے حکومت نے ان کی بطور وزیر صنعت پنجاب تعیناتی کرکے انتہائی دانشمندانہ قدم اٹھایا ہے اس فیصلہ سے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :