اوپن یونیورسٹی کے ایم فل )ماس کمیونیکیشن(کی کورسسز ورکشاپس 2جولائی سے شروع ہوں گی

ورکشاپس میں شمولیت کیلئے طلبہ و طالبات کو خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس بھی اطلاع دے دی گئی ہے

جمعرات 21 جون 2018 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل ماس کمیونیکیشن کے دوسرے سمسٹر کی کورسسزورکشاپ شعبہ ماس کمیونیکیشن میں2۔جولائی سے شروع ہوگی اور 21جولائی تا جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

جن کورسسز کی ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے ان میں کورس کوڈ 5763،ْ 5764،ْ6634اور 6635شامل ہیں۔طلبہ و طالبات کو ورکشاپ میں شمولیت کے لئے خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دے دی گئی ہے۔ ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کے فون نمبر 051-9057828, 051-9057824 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :