ٹی ایم اے بنوں کے ٹھیکہ جات برائے سال2018-2019کی نیلامی E.biddingکے ذریعے صاف اور شفاف طریقے سے کی گئی

جمعرات 21 جون 2018 15:12

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ٹی ایم اے بنوں کے ٹھیکہ جات برائے سال2018-2019کی نیلامی E.biddingکے ذریعے صاف اور شفاف طریقے سے کی گئی۔ جبکہ ٹھیکہ جات کے لئے قومی اخبار ات میں جاری شدہ تاریخوں پر نیلامی نہیں ہوئی۔ E.biddingنیلامی میں میلہ مویشیاں اربن بنوں 2کروڑ 47لاکھ 70ہزار روپے پر ملک امیرداد ٹھیکیدار کو منظوری دی گئی۔ اسی طرح بھیڑ بکری منڈی کا ٹھیکہ 53لاکھ 30ہزار روپے پر ملک امیر داد ٹھیکیدار کو منظوری دی گئی۔

انٹری فیس نیو سبزی منڈی ٹھیکہ ہدایت اللہ ٹھیکیدار کو 10لاکھ دوہزار روپے پر منظوری دی گئی۔ تہہ بازاری ٹھیکہ ہدایت اللہ ٹھیکدار کو7لاکھ 25ہزار روپے پر منظوری دی گئی۔ Sign Boardکا ٹھیکہ نوید انٹرپرائز ٹھیکیدا ر کو 22لاکھ 40ہزار 440روپے پر منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

میلہ مویشیاںککی ٹھیکہ نور محمد ٹھیکیدار کو 47لاکھ 44ہزار روپے پر منظوری دی گئی۔ کار پارک چوک بازار ٹھیکہ نور محمد ٹھیکیدار کو 2لاکھ 5ہزار روپے پر منظوری دی گئی۔

مال گودام ریلوے روڈ کا ٹھیکہ ہدایت اللہ ٹھیکیدار کو 4لاکھ 26ہزار روپے پر منظوری دی گئی۔ میلہ مویشیاں نورڑ کا ٹھیکہ ہدایت اللہ ٹھیکیدار کو 1لاکھ 21ہزار روپے پر منظوری دی گئی۔ موٹر لاری آڈہ ککی کا ٹھیکہ نور محمد ٹھیکیدار کو 5لاکھ85ہزار روپے پر منظوری دی گئی۔ میلہ مویشیاں غوریوالہ کا ٹھیکہ ہدایت اللہ ٹھیکیدار کو 1لاکھ 90ہزار روپے پر منظوری دی گئی۔

اسی طرح ذبح خانہ کا ٹھیکہ نور محمد ٹھیکیدار کو 3لاکھ 90ہزار روپے پرمنظوری دی گئی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی او ار حاجی گل والی خان نے کہا کہ یہ ٹھیکہ جات بذریعہ E-Biddingکی گئی ہے۔ ٹھیکہ جات برائے سال 2018-2019 جس سے ٹی ایم اے بنوں کی بجائے پشاور سے براہ راست کی گئی ہے اور اس کی منظوری بھی پشاور سے دی گئی ہے۔ اس موقع پر اے ٹی او ار کرامت اللہ خان ، ار ایم او راؤف اللہ خان وزیر ، ٹی ایم ا ے ڈومیل کا ٹی ایم او حاجی المار خان ٹھیکہ دار رائیس خان ، ٹھیکیدار ملک عبداللہ خان، وغیرہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :