وسیم حسین سول جج کورٹ نمبرIIکوٹلی کو تبدیل کرکے سول جج دھیر کوٹ تعینات کردیاگیا

جمعرات 21 جون 2018 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ایڈیشنل رجسٹرار آزادجموںوکشمیرعدالت العالیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموںوکشمیرنے بمفاد عدلیہ میں وسیم حسین سول جج کورٹ نمبرIIکوٹلی کو تبدیل کرکے سول جج دھیر کوٹ تعینات کیا ہے جبکہ نوشین پرویز نو تعینات ایڈہاک سول جج کورٹ نمبر IIکوٹلی تعینات کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تبدیل ہونے والے جوڈیشل آفیسران کو وہی اختیارات حاصل ہونگے جو ان کے فاضل پیشروں کو حاصل تھے ۔

متعلقہ عنوان :