جج صاحبان عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ اور جسٹس چوہدری خالد یوسف 19جون تا 14جولائی راولا کوٹ سرکٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے

جسٹس چوہدری محمد منیر اور جسٹس رضا علی خان میرپور سرکٹ اور جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس راجہ سجاد احمد خان کوٹلی کیمپ میں مقدمات کی سماعت کریں گے

جمعرات جون 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ایڈیشنل رجسٹرار آزادجموںوکشمیرعدالت العالیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جج صاحبان عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ اور جسٹس چوہدری خالد یوسف مورخہ 19جون 2018تا 14جولائی 2018تک راولا کوٹ سرکٹ جبکہ جسٹس چوہدری محمد منیر اور جسٹس رضا علی خان جج ہائی کورٹ آزادجموںوکشمیر مورخہ 19جون2018 تا 14جولائی 2018تک میرپور سرکٹ اور جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس راجہ سجاد احمد خان جج ہائی کورٹ آزادجموںوکشمیرمورخہ 19جون 2018تا 14جولائی 2018ء تک کوٹلی کیمپ میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :