نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ، سیکٹر این فائیو نارتھ ون کا ڈرائیور وں کے لئے فری میڈیکل کیمپوںکا انعقاد

جمعرات 21 جون 2018 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ، سیکٹر این فائیو نارتھ ون نے ڈرائیور حضرات کے لئے فری میڈیکل کیمپوںکا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم کی ہدایت پر سیکٹر این فائیو نارتھ ون میں ایس ایس پی وحید الرحمان خٹک کی زیرِ نگرانی مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے لئے تمام بیٹ ایریا ز میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع مختلف طبی مراکز کے طبی ماہرین /ڈاکٹرز کی خدمات بروئے کار لاتے ہوئے ڈرائیورز کے مفت طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ اہم احتیاطی تدابیر و انسداد کی بابت معلومات فراہم کی گئیں ۔طبی معا ئنہ میں عمومی جسمانی تجزیہ کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کا شوگر ، فشارِ خون ،اور نظری معائنہ بھی کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ڈائیورز صاحبان کو صحت افزاء خوراک، ضروری آرام ،ورزش اور باقاعدہ طبی معائنہ کے متعلق ادویات و ہدایات بھی دی گئیں ۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اس بات پر زور دیا کہ موٹروے پولیس اور عوام میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی اس تسلسل کو قائم رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :