تین روزہ کمراٹ میلہ کل سے دیر بالا میں شروع ہوگا

فوڈ سٹالز، شب موسیقی اور روایتی رقص سمیت مختلف پروگرام شامل ہوں گے

جمعرات 21 جون 2018 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) تین روزہ کمراٹ میلہ کلک جمعہ سے ضلع دیر بالا میں شروع ہوگا جس میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے 10 ویلج قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دیر بالا کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق میلے کے بھرپور انداز میں انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ میلے میں فوڈ سٹالز، شب موسیقی اور روایتی رقص سمیت مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے کمراٹ میں 10 ویلج قائم کئے گئے ہیں جن کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :