پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، چین

جمعرات جون 15:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں بیجنگ کے ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں جبکہ ہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوافینگ شوانگ نے صحافیون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں اور ہم خطے کے استحکام اور بہتری کے لئے پاک بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی کے خواہاں ہیں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لئے بات چیت کی راہ اپنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے بہترین مفاد میں ہے ۔ ۔