ایران کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار رہیں گے ، چین

جمعرات 21 جون 2018 15:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) چین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار رہیں گے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوافینگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار رہیں گے اور ایران کے ساتھ امریکی تعلقات اور جوہری معاہدے سے انخلاء کا بیجنگ واشنگٹن تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ایرانی منڈیوں سے چینی صنعتوں کے انخلاء کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں گوا فینگ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر یقین رکھتا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :