شہباز شریف کے اثاثہ جات منظر عام پر ا ٓ گئے

172 کنال اراضی کے مالک ، پانچ ملوں کے حصہ دار ، ایک کروڑ ر گیارہ لاکھ چھ سو چورانوے روپے کا بنک بیلنس ہے

جمعرات 21 جون 2018 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے جانیوالے کاغذات نامزدگی میں اپنے جن اثاثہ جات کا ذکر کیا ہے ۔ وہ منظر عام پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک ہی وقت میں اپنی دو بیویوں کے شوہر ہیں ۔ ان کی پہلی بیوی کا نام نصرت اور دوسری کا نام تہمینہ ہے۔ شہباز شریف شیخوپورہ کے قریب 172 کنال اراضی کے مالک ہیں۔ وہ پانچ ملوں کے حصہ دار ہیں ۔ شہباز شریف کے پاس ایک کروڑ ر گیارہ لاکھ چھ سو چورانوے روپے کا بنک بیلنس ہے۔ انہوں نے مقامی بنک سے 38 لاکھ روپے سے زائد کا قرض لے رکھا ہے۔ شہباز شریف ایک لینڈ کروزر گاڑی کے مالک ہیں۔