قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

جمعرات جون 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 ء میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے اور ضابطہ اخلاق پر مبنی کتا بچے تمام امیدواروں کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری ضابطہ اخلاق میں انتخابی امیدواروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گے۔ امیدواروں کیلئے کار ریلی نکالنے پر پابندی ہو گی۔ امیدوار ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہیں کر سکیں گے۔ بینروں اور پوسٹروں پر سرکاری افسران، املاک کی تصاویر نہیں لگائی جائیں گی۔ ہر قسم کی فائرنگ پر پابندی ہو گی جلسے کا انعقاد اور لائوڈ سپیکر کا استعمال ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جا سکے گا۔