لیسکو ،کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کئے جانیوالے 4700 افسران اور ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ

جمعرات 21 جون 2018 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) لیسکو نے 2015 میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کئے جانیوالے 4700 افسران اور ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کرنے کیلئے وزارت پاور ڈویژن کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں وزارت پاور ڈویژن سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ لیسکو نے ان ملازمین کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹ لیٹر میں کہا گیا تھا کہ جن افسران اور ملازمین کی کارکردگی بہتر ہو گی انہیں مستقل کر دیا جائے گا لیکن ضرورت کے تحت ان افسران اور ملازمین کنٹریکٹ میں اب تک دو مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے چونکہ رواں سال ستمبر میں ان ملازمین کی بھرتی کو تین سال مکمل ہو جائیں گے۔

اس لئے انہیں مستقل کیا جانا ضروری ہے۔ مراسلے میں مذکورہ کنٹریکٹ ملازمین کی اہمیت اور ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ان ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا تو لیسکو کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔