بلدیہ ٹائون کے علاقے سیکٹرنمبربارہ سی میں 3افرادکنویں میں گرگئے

جمعرات جون 15:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) بلدیہ ٹائون کے علاقے سیکٹرنمبربارہ سی میں 3افرادکنویں میں گرگئے ،جس کی اطلاع ریسکیواداروںنے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوںافرادکوکنویں سے نکال لیاجنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا،جہاںپرزخمیوںمیںسے ایک لڑکادوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جس کی شناخت 18سالہ نفاش ولدالیاس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوزخمیوںکی شناخت الیاس اورسلمان کے نام سے ہوئی ہے ،اسپتال ذرائع کاکہناہے کہ تینوںافرادکواسپتال لایاگیاتھاجس میں سے 1شخص کی حالت تشویشناک تھی جوکہ دوران علاج دم توڑگیا،جبکہ 2افرادکوطبی امدادفراہم کردی گئی ہے جس کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے ،،پولیس کاکہناہے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ تینوںافرادکنویںمیں کام کررہے تھے پولیس واقعے کی مزیدتفتیش کررہی ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :