آئی جی سندھ کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا
جمعرات 21 جون 2018 15:20
(جاری ہے)
انھوں نے مزید بتایا کہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم UKAS برطانیہ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے مطابق دہشت گردی آپریشنز ، اہم تنصیبات اور اہم شخصیات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے بین الاقوامی معیار رکھنے پرایس ایس یو کو ISOسرٹیفیکیٹ جاری کیا گیاہے جوکہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے پہلے ادارے کو دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس امجد جاوید سلیمی نے افسران اور کمانڈوزکے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردوں کی کاروائی کے خاتمے، امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے تندہی اور لگاؤ سے فرائض انجام دینے کے جذبے کو سراہا۔امجد جاوید سلیمی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پولیس سندھ نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا افسران وکمانڈوز سے ان کی پیشہ وارانہ تربیت اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور مسلح افراد کے خلاف مؤثر کاروائی کے لیے ان کی صلاحیت سے آگاہی حاصل کی۔آئی جی پی سندھ نے ایس ایس یو کی کمینٹس بک میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ -" درحقیقت ایس ایس یو افسران نے متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ پولیس کے تمام محکموں کو ایس ایس یوکے مطابق تبدیل کیا جائے۔ایس ایس یو تعریف کا مستحق ہے۔ایس ایس یوکے جوانوں کا جذبہ اور لگن اس بات کی عکا س ہے کہ پولیس کے نظام میں مثبت تبدیلی ممکن ہی" ۔اس کے علاوہ آئی جی پی سندھ نے ایس ایس یوآرمری کے انچارج کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد رقم اور تعریفی اسناد(CC-I )دی۔قبل ازیں آئی جی سندھ کو ایس ایس یو آمد پر ایس ایس یو کے اسپیشل دستے نے سلامی پیش کی۔بعد ازاںانسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب امجد جاوید سلیمی نی(S.W.A.T) ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔مزید اہم خبریں
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.