ضلع باجوڑ‘حلقہ این ای41، انعام خورو چینہ میںدو اقوام سمیت سینکڑوں افرادپیپلز پارٹی میں شامل

جمعرات جون 15:20

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ضلع باجوڑ‘حلقہ این ای41، انعام خورو چینہ میںدو اقوام سمیت سینکڑوں افرادپیپلز پارٹی میں شامل ۔حلقہ این ای41 انعام خورو چینہ قوم جابر خیل ،انورخیل سمیت سینکڑوںافرادکا متفقہ طورپر پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان کے حمایت کا اعلان۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینکڑوںافراد نے خاندانوں سمیت دوسرے جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کیااور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں امیدوار سید اخونزادہ چٹان اور محمد انیس خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان اور محمد انیس خان نے کہا کہ آنیوالا دور پیپلز پارٹی ہے اور باجوڑ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ صرف پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔