ْ بارشوں کے باعث پتھر لگنے سے سابق ایڈ منسٹریٹر میر مشتاق حسین کی بھانجی اور بیٹا جاں بحق

عابدہ بی بی اور محمد حسیب جنازے میںشرکت کیلئے جا رہے تھے حادثہ پیش آگیا‘سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سابق ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین کی بھانجی اور بیٹے سفر کے دوران بھاری پتھر لگنے سے موقع پر جاںبحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

عابدہ بی بی اپنے ایک سالہ بیٹے محمد حسیب کے ہمراہ قریبی عزیز کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر آ رہی تھی کہ شدید بارش کی وجہ سے بھاری پتھر لگنے سے بچے سمیت موقع پر جاںبحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کے باعث سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتا ق حسین کی بھانجی اور بیٹے کو بھاری پتھر لگنے سے موقع پرجاںبحق ہو گئے، دونوںکی لاشیں بری طرح پتھر لگنے سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد چلہیان کے مقام پررات دس بجے دونوں کو سپر دخاک کر دیا گیا نماز جناز ہ میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سابق وزیر حکومت و ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی سید بازل علی نقوی کی جانب سے واقع پرشدید الفاظ میں اظہا ر افسوس۔ علاقہ کے اندر شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے عابدہ بی بی کی عمر 33سال تھی اور بچہ محمد حسیب کی عمر ایک سال تھی دیگر پانچ خواتین نے باگ کرجان بچائی۔

متعلقہ عنوان :