خیبر پختونخوا پولیس نے آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن سیل تشکیل دیدیا

الیکشن سیل میں تمام اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز سے براہ راست رابطہ ہو سکے گا

جمعرات جون 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) خیبر پختونخوا پولیس نے آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن سیل تشکیل دے دیا۔ الیکشن سیل میں تمام اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز سے براہ راست رابطہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں کے حوالے سے محکمہ پولیس نے سنٹرل پولیس آفس میں الیکشن سیل قائم کر دیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشن محمد علی بابا خیل کی سربراہی میں الگ سے الیکشن ڈسک بھی قائم کردیا گیا ہے،حکام کے مطابق سیل میں آئی جی،اعلی پولیس اورسول افسران کوسکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،،الیکشن سیل میں تمام اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز سے براہ راست رابطہ ہو سکے گا،،الیکشن کے دوران تمام ڈی پی اوزاضلاع سے براہ راست آئی جی کو بریفنگ دے سکیں گے۔