ْعام انتخابات کیلئے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مستر د ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کرنا شروع

جمعرات 21 جون 2018 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مستر د ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنا شروع ہو گئی ۔الیکشن ٹریبونل میں پشاور ڈویژن میں دس اپیلیں دائر کی گئیں ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنا شرو ع ہو گئیں۔الیکشن ٹریبونل پشاور ڈویژن میں اب تک دس اپیلیں دائر کی گئیں ہیں ۔ اپیلیں پشاور،صوابی ، ہنگو سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی۔اپیلوں میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا محمد علی ترکئی کی جانب سے بھی جمع کرائی گئی اپیل بھی شامل ہے ۔