جیکب آباد ،ْ پیغام یونین کے ڈویژنل چیئرمین کا ہائیڈرویونین میںشمولیت کااعلان

جمعرات جون 15:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پیغام یونین کے ڈویژنل چیئرمین کا ہائیڈرویونین میںشمولیت کااعلان مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں کوئی سودے بازی نہیں ہوگی:نثار شیخ نائب قاصد کے لیے یونین کی جانب سے 50ہزار کا اعلان تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرویونین کا اجلاس ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ کی صدارت میں جیکب آباد آفس میں ہوا جس میں زونل سیکریٹری عبداللہ سومرو، ڈویژنل چیئرمین علی محمد جتوئی ،بابو حنیف لاشاری ،محبوب لاشاری،محمد علی شیخ ،لالہ ابراراوستو،خالد مہر ودیگرنے شرکت کی اس موقع پر پیغام یونین کے ڈویژنل چیئر مین طاہر علی ابڑونے ہائیڈرویونین میں شمولیت کااعلان کیا جس پر ہائیڈرویونین کے رہنمائوں نے طاہر ابڑوکو پھولوں کے ہارپہنا کر مبارکباد دی اس موقع پر ریجنل چیئر مین نثار احمدشیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ہمارامقصدمزدورو ں کے حقو ق کا تحفظ ہے اس موقع پرہائیڈرویونین کے نثار احمد شیخ اورایکسیئن جیکب آباد مختیار احمد انصار ی نے سیپکو جیکب آباد آفس کے دونوں ہاتھوں سے معذور نائب قاصد برکت پیچوہوکے لیے 50,50ہزار دینے کااعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :