چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا مشتاق احمد یوسفی کی رحلت پر اظہار افسوس

جمعرات جون 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے اردو ادب کے ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی رحلت پر اظہار افسوس اور مشتاق احمد یوسفی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق یوسفی اردو ادب کا روشن ستارہ تھے اُن کی رحلت سے اردو ادب اور مزاح نگاری میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے اپنے تعزیتی بیان میں مشتاق احمد یوسفی کی اردو ادب کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق یوسفی کا شمار بر صغیر کے ممتاز مزاح نگار ،رائٹر اور ادیب میں ہوتا تھا انہوںنے دعا کی اللہ تعالیٰ مشتاق یوسفی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔